بچوں کی پرورش اور تربیت — تحریر نمبر 37
🌿 موضوع: بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ۱۰ کام۔
(۸) بھروسہ
بچہ چاہتا ہے کہ آپ میری صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں جب میں چلنا سیکھ رہا تھا تو کیا گرا نہیں تھا؟
لیکن کرنے کے بعد میں پھر اٹھ کھڑا ہوا تھا پھر گرا تھا اور پھر اٹھ کھڑا ہوا تھا اور ایک وقت آیا تھا جب میں مکمل طور پر چلنا سیکھ گیا تھا۔
بالکل اسی طرح سے زندگی میں قدم قدم پر مجھ سے دیگر غلطیاں ہونگی، میرے فیصلے غلط ہونگے، میرے رویے غلط ہونگے
لیکن آہستہ آہستہ میں سیکھ لونگا مجھے حوصلہ دیں۔
جس طرح میں جب کرتا تھا تو آپ مجھے حوصلہ دیتے تھے میں پھر کھڑا ہوتا تھا تو
آپ تالیاں بجاتے تھے میرے ہر بڑھتے ہوئے قدم کو سیلیبریٹ (Celebrate) کرتے تھے بالکل یہی سپورٹ مجھے آگے زندگی کے دوسرے معاملات میں بھی چاہیے
کیونکہ صرف اور صرف آپ ہی کی حوصلہ افزائی میرے لیے سب سے زیادہ اہم
آپکی حوصلہ افزائی مجھے کامیابی کی بلندیوں پر لیجا سکتی ہے۔
اگر آپ کا ساتھ ہوا تو میں زندگی میں ہر مشکلات کا سامنا با آسانی کر سکتا ہوں لیکن اگر آپ ہی میرے ناقدین میں شامل ہو گئے تو کون میرا ساتھ دیگا؟
(۹) رویوں پر تنقید
نویں چیز جو بچہ آپ سے چاہتا ہے وہ یہ کہ میرے رویوں پر تنقید کریں اور ساتھ ی اصلاح کا راستہ بھی بتائیں لیکن میری شخصیت کو نشانہ نہ بنائیں میرے کسی رویہ میں بد تمیزی ہو سکتی ہے لیکن میری پوری شخصیت بد تمیز نہیں ہے، میں کسی صورتحال میں جھوٹ بول سکتا ہوں جو کہ میرا ایک رویہ ہے لیکن میں جھوٹا نہیں ہوں۔
(۱۰) گمان اچھار کھیں
اللہ سبحان تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے میں تمہیں تمہارے گمان کے حساب سے دیتا ہوں لہٰذا بچہ آپ سے چاہتا ہے کہ آپ میرے بارے میں اپنا گمان ہمیشہ اچھا رکھیں کیونکہ آپ کا گمان اور آپ کی دعا میری تربیت پر بہت گہرا اثر رکھتے ہیں۔ اگر آپ ہی میرے بارے میں اچھا گمان نہیں رکھیں گے تو دنیا کو کیا پڑی کہ وہ میرے بارے میں اچھا سوچے۔
مجھے امید ہے آپ مندرجہ بالا دس باتوں پر توجہ ضرور دینگے اور بچوں کی تربیت میں ان باتوں پر ضرور عمل پیرا ہونگے۔
